دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آرمی ایئرڈیفنس کاکردارقابل تحسین ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

2018-12-12 18:08:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ایئرڈیفنس سینٹرکراچی کادورہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آرمی ایئرڈیفنس کا کردار قابل تحسین ہے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ایئرڈیفنس سینٹرکراچی کادورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل حمود زمان خان کوکرنل کمانڈنٹ آرمی ایئرڈیفنس کور کے بیجز لگائے، تقریب میں افسران اورجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آرمی ایئرڈیفنس کاکردارقابل تحسین ہے۔


شیئر

Related stories