خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے

2018-12-14 18:43:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، دیر لوئر،بونیر ،ملاکنڈ، سوات ، بٹگرام اور صوابیسمیت مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورگھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہرنکل آئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش فغانستان ریجن تھا،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 113 کلو میٹر تھی۔


شیئر

Related stories