پاکستان کے وزیراعظم کی کیچ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر حملے کی مذمت

2018-12-15 18:29:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کیچ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔یاد رہے گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے تربت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشت گردوں نے چھپ کر وار کیا اور بلیدہ میں بارودی سرنگ بچھا دی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق زوردار دھماکے میں چھ اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بعض ساتھی زخمی ہوئے ، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔


شیئر

Related stories