وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کی ملاقات
2018-12-17 17:04:26
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے ملاقات کر کے خطے کی سیکیورٹی صورتحال،پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی، سلیمان سوئلو نے ترک صدر کا خیرسگالی پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات میں پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ترک صدر و دیگر قیادت کو دوبارہ پاکستان کی دعوت دی۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی بھی موجود تھے۔ ترک وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔