پاکستان کا دبئی میں افغان امن مذاکرات کا خیرمقدم
2018-12-17 17:05:30
پاکستان نے دبئی میں ہونے والے افغان امن مذاکرات کا خیرمقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کے لئے پرعزم ہے، امید ہے مذاکرات افغانستان میں خونریزی کا خاتمہ کریں گے ۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ افغان امن مذاکرات متحدہ عرب امارات میں ہو رہے ہیں اور پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری اور دیگر فریقین کی طرح افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں اور پاکستان امید کرتا ہے کہ یہ مذاکرات افغانستان میں خونریزی کا خاتمہ کریں گے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے خواہش ظاہر کی کہ مذاکرات خطے میں امن لانے کا باعث بنیں گے۔