کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں4.2شدت زلزلے کے جھٹکے

2018-12-17 17:07:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے شہر کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں4.2شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدید 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے ،زلزلے کی گہرائی 50 کلومیٹرتھی اورمرکزکوئٹہ سے 47کلومیٹردورمشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ور کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔


شیئر

Related stories