برٹش ایئرویز کے فیصلے کے بعدپاکستان کے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا، وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر

2018-12-19 19:30:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ برٹش ایئرویز کی طرف سے اگلے سال جون سے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کے فیصلے کے بعدپاکستان کے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔انہوں نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہاکہ پرتگال نے پاکستان آنے والے شہریوں کے لئے سفری ہدایت نامہ بھی ختم کردیاہے جبکہ برٹش ایئرویزنے پاکستان کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اسدعمرنے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے سے پاکستان کی تنہائی میں کمی آئی ہے اوراگلے موسم گرما میں ملک میں ریکارڈتعداد میں سیاح آئیں گے۔


شیئر

Related stories