نوجوان اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کردار ادا کریں،صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ابلاغ ایسی مہارت ہے جو علم میں اضافہ کرتی ہے، ماضی میں تعلیم ایک مشن کی حیثیت رکھتی تھی، حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے کاوشیں کر رہی ہے، نوجوان اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ بدھ کو صذدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیڈٹ کالج حسن ابدال میں پاسنگ آئوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء محنت کر کے معاشرے میں آگے بڑھیں،ابلاغ ایسی مہارت ہے جو علم میں اضافہ کرتی ہے، کیڈٹ کالج حسن ابدال میں سہولتیں دیکھ کر خوشی ہوئی، ماضی میں تعلیم ایک مشن کی حیثیت رکھتی تھی، حکومت تعلیم کے شروغ کیلئے کوششیں کررہی ہے، مجھے اور اس حکومت کو قوم سے بہت امیدیں ہیں، نوجوانوں کی محنت کے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا، نوجوان اپنی صلاحیتوں کا استعمال کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کردار ادا کریں، ایمان، اتحاد اور تنظیم قومی کامیابی کے اصول ہیں والدین بچوں کو صبر و تحمل اور افہام و تفہیم کیلئے کردار ادا کریں، اچھے معاشروں میں تعلیم و تربیت ہوتی ہے، معاشرے کی ترقی میں خواتین کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔