آواران میں پاک فوج کا تیار کردہ ماڈل ولیج زلزلہ متاثرین کے حوالے

2018-12-19 19:32:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع آواران میں تیار کردہ ماڈل ولیج زلزلہ متاثرین کے حوالے کردیا ، ماڈل ولیج صرف 6 ماہ میں تیار کیا گیا ہے،مثالی گا ئو ں کا یہ منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا، جہاں کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات زندگی دستیاب ہوں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران کے علاقے مشکئی میں گھر اور د وکانیں تعمیر نو کے بعد متاثرہ افراد کے حوالے کردی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ماڈل ولیج تیار کیا گیا ہے جو تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔ ماڈل ولیج میں اسکول، مارکیٹ، واٹر سپلائی اور سولر بجلی کی سہولتیں دی گئی ہیں۔پاک فوج نے 6 ماہ کے عرصے میں تمام سہولتوں سے آراستہ ماڈل ولیج تیار کیا ہے، ولیج کا انتظام کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ نے مقامی افراد کے حوالے کر دیا۔شکئی میں 2013کے زلزلے میں کئی دیہات بری طرح متاثر ہوئے تھے،کمانڈر سدرن کمانڈ نے ولیج کا انتظام مقامی افراد کے حوالے کیا۔


شیئر

Related stories