پاکستان میں صنفی امتیاز سے متعلق ورلڈاکنامک فورم کا ڈیٹا غلط ہے، شیریں مزاری

2018-12-21 18:59:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے صنفی امتیاز کے حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں شامل اعداد و شمار کو غلط قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈاکنامک فورم نے ہمیں سعودی عرب سے بھی نیچے دکھایا جو درست نہیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک بھی خاتون وزیر نہیں بنی لیکن ہمارے ہاں کئی خواتین وزرا رہ چکیں اور آج بھی ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان میں صنفی امتیاز کی صورتحال کا ڈیٹا غلط ہے، ہم یہ نہیں کہتے کہ پاکستان میں صنفی امتیاز نہیں برتا جاتا مگر اس کی سطح غلط بتائی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ورلڈاکنامک فورم نے ہمیں سعودی عرب سے بھی نیچے دکھایا جو درست نہیں، ہم فورم کے ساتھ ان کا ریکارڈ درست کرنے کی بات کررہے ہیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک بھی خاتون وزیر نہیں بنی لیکن ہمارے ہاں کئی خواتین وزرا رہ چکیں اور آج بھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا حکومت خواتین کو برابر کے حقوق دلانے کے لیے مزید اقدامات اٹھا رہی ہے۔


شیئر

Related stories