پاک، امریکہ تعلقات بارے آئندہ ماہ پاکستان کاکس کی تشکیل نو کی جائے گی، شیلا جیکسن
امریکی کانگریس کی رکن شیلاجیکسن لی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس کی اگلے سال جنوری میں ایک سوسولہویں نئی منتخب کانگریس کی حلف برداری کے بعدتشکیل نو کی جائے گی جبکہ ا مریکہ میں پاکستانی سفیرعلی صدیقی نے کانگریس کے پاکستان کاکس اورنئی اعلان کردہ فائونڈیشن کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ شیلاجیکسن لی کی قیادت میں کاکس پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بہت معاون ثابت ہوگا، فائونڈیشن کے قیام سے امریکہ میں موجودباصلاحیت پاکستانی نوجوانوں کیلئے سرکاری شعبے میں ملازمت کے شاندارمواقع کی تلاش میں بھی مدد ملے گی۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی پریس ریلیزکے مطابق امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس کی اگلے سال جنوری میں ایک سوسولہویں نئی منتخب کانگریس کی حلف برداری کے بعدتشکیل نو کی جائے گی اس بات کااعلان ٹیکساس سے امریکی کانگریس کی رکن شیلاجیکسن لی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا جودوہزارسات سے پاکستان کاکس کی شریک صدر کے طورپرخدمات انجام دے رہی ہیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری کے ممتازرکن طاہرجاویدنے کہاکہ نئی منتخب امریکی کانگریس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے تقریبا چالیس ارکان کی کاکس میں شمولیت متوقع ہے۔اس موقع پرموجود منتخب نمائندوں Eric Swalwell اورHenry Cuellarنے بھی پاکستان کاکس اورفائونڈیشن کے لئے اپنی حمایت ظاہر کی۔پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک تجارت اورتوانائی سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرسکتے ہیں۔شیلاجیکسن لی نے کانگریشنل پاکستان کاکس فائونڈیشن کے قیام کابھی اعلان کیا جوپاکستان کاکس کے ساتھ ملکرکام کرے گی۔فائونڈیشن کے قیام کامقصد امریکہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کے حقوق ،انکی فلاح وبہبود اور ان کے لئے روزگارکے مواقع تلاش کرناہے۔امریکہ میں پاکستانی سفیرعلی صدیقی نے کانگریس کے پاکستان کاکس اورنئی اعلان کردہ فائونڈیشن کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ شیلاجیکسن لی کی قیادت میں کاکس پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بہت معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ فائونڈیشن کے قیام سے امریکہ میں موجودباصلاحیت پاکستانی نوجوانوں کیلئے سرکاری شعبے میں ملازمت کے شاندارمواقع کی تلاش میں بھی مدد ملے گی۔