سعودیہ کے بعد یو اے ای بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کریگا
2018-12-21 19:01:58
یو اے ای حکومت پاکستان کی مالی معاونت کی خاطر 3 ارب ڈالر فراہم کر ے گی ، جلدی ہی رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرا دی جائے گی، ابوظہبی فنڈ ڈویلپنٹ کے تعاون سے پاکستان میں تعلم، صحت اور توانائی جیسے ترقیاتی منصوبوں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان کی معالی معاونت کی خاطر 3 ارب ڈالر فراہم کر رہی ہے، ابوظہبی فنڈ ڈویلپنٹ جلد ہی یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرا دے گا، رقم کی منتقلی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ ابوظہبی فنڈ ڈویلپنٹ کے تعاون سے پاکستان میں تعلم، صحت اور توانائی جیسے ترقیاتی منصوبوں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔