مشکل میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

2018-12-21 19:02:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ سالوں پر محیط ہماری دوستی اور کمٹمنٹ کا عکاس ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں متحدہ عرب امارات حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ سالوں پر محیط ہماری دوستی اور کمٹمنٹ کا عکاس ہے۔


شیئر

Related stories