پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 4 دہشتگردوں کوہلاک کردیا

2019-01-02 18:17:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


راولپنڈی (آئی این پی ) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ایف سی کے ایک تربیتی مرکز میں سیکیورٹی اہلکاروں کے رہائشی اورانتظامی کمپائونڈپرحملے کی کوشش کرنے والے خودکش حملہ آور سمیت چار دہشت گردوں کوہلاک کردیاہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کوکمپائونڈ کے داخلی دروازے کی چوکی پر روکاگیا۔دہشت گرداپنے ابتدائی ہدف میں ناکامی کے بعد اندھادھندفائرنگ کرتے ہوئے چوکی سے ملحقہ کمپائونڈ میں داخل ہوگئے جسے سیکیورٹی فورسزنے فورا محاصرے میں لے لیا۔سیکیورٹی فورسز کی جراتمندانہ اوربروقت کارروائی سے دہشت گردوں کورہائشی علاقے میں داخل ہونے سے روک دیاگیا جس سے ممکنہ بھاری جانی نقصان کااندیشہ ہوسکتاتھا۔چیک پوسٹ پرابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے چاراہلکارشہید اور دوزخمی ہوگئے۔شہدا میں صوبیدارمیجرمنور،حوالداراقبال خان، حوالداربلال اورسپاہی نا قشاب شامل ہیں۔

۔


شیئر

Related stories