پاکستان میں کاروبار اورسرمایہ کاری کو منافع بخش بنانا حکومت کا عزم ہے،وزیر اعظم عمران خان

2019-01-04 18:27:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انقرہ(آئی این پی ) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 1960 میں ایشیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت تھی، 60 کی دہائی میں پاکستان ملائشیا اور جنوبی کوریا کے لیے رول ماڈل تھا، کرپشن کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی، سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل مشکلات ختم کر رہے ہیں، اب آپ کو پاکستان میں ایک مختلف حکومت ملے گی، سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی، برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، حکومت بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہی ہے، منافع کمانے سے لوگوں کوغربت سے نکالنے میں مدد ملتی ہے، جتنی دولت کمائی جائے گی اتنے ہی ٹیکس زیادہ حاصل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ترکی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ملائشیا اور جنوبی کوریا کے لیے رول ماڈل تھا۔ 60 کی دہائی کے بعد منافع کمانے کو برا سمجھا جانے لگا، معیشت کو نقصان پہنچا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ویلتھ کریشن کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے، پالیسی سے ہم اپنے قرضے اتار سکتے ہیں۔ پالیسی لوگوں کو غربت کی لکیر سے اوپر لا سکتی ہے۔ چین کی مثال ہمارے سامنے ہے، چین نے 30 سالوں میں 700 ملین افراد کو غربت کی لکیر سے نکالا۔


شیئر

Related stories