پاکستان،ترکی کاتجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

2019-01-05 18:31:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان اور ترکی نے موجودہ باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردووان کے درمیان انقرہ میں وفود کی سطح کے مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کیا گیا۔فریقین نے صحت اورزراعت کے شعبوں میں تعاون کے لئے حکمت عملی وضع کرنے پراتفاق کیا اورتعلیم ،ثقافت، سیاحت اورنوجوانوں کے امور کے شعبوں میں مزیدتبادلوں اورتعاون کے ذریعے عوامی رابطوں کومزیدفروغ دینے کافیصلہ کیا۔فریقین نے ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور فتح اللہ گولن کی دہشتگرد تنظیم کے خلاف جنگ کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے تنازعہ کشمیر کو پائیدار مذاکراتی عمل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام افغان معاشرے کے تمام طبقوں کی مفاہمت اور علاقائی اور عالمی برادری کی حمایت سے قائم ہوسکتا ہے۔ترکی اور پاکستان نے قبرص کے مسئلے کے حل کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کی ایک آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے انکی حمایت بڑھائیں۔فریقین نے اسلام کے تاریخی تشخص، مقدس اسلامی ہستیوں اور بنیادی عقائد کو بدنام او رمسخ کرنے یا بگاڑنے کی کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔


شیئر

Related stories