یو اے ای پاکستان میں تیل صاف کرنے کاایک کارخانہ لگائے گا، وزیر اطلاعات

2019-01-07 18:20:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فوادحسین نے کہاہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمدبن زیدالنیہان کے دورے سے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان پہلے سے موجودخوشگوار تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں تیل صاف کرنے کاایک کارخانہ لگائے گا اورولی عہدکے دورے کے دوران بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کوحتمی شکل دی گئی۔وزیراطلاعات نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کوادائیگیوں کے توازن کے بحران پرقابوپانے میں مدد کے لئے تین ارب ڈالرکی امدادکااعلان کیاہے جبکہ تیل کی فراہمی کے لئے موخرادائیگیاں زیرغورآئیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے انتہائی قریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں اورمتحدہ عرب امارت نے مشکل وقت میں پاکستان کی امداد کی ہے کیونکہ اس کی قیادت پاکستان کودوسراگھرسمجھتی ہے۔


شیئر

Related stories