عمران خان کی آسٹریلیا کوٹیسٹ سیریز ہرانے پربھارتی ٹیم کو مبارک باد

2019-01-08 17:03:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہرانے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے ملک کی کسی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی جس پر بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اوربھارتی کرکٹ ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔


شیئر

Related stories