وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈی جی عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس کی ملاقات
2019-01-08 17:07:28
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈی جی عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور اب تک حاصل کئے گئے اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر ٹیڈ روس نے صحت کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈی جی عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس نے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور اب تک حاصل کئے گئے اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں پولیو سے نمٹنے کے لئے ڈبلیو ایچ او کی خدمات کو سراہا۔ڈاکٹر ٹیڈ روس نے صحت کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔