پنجاب حکومت کا ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ
پاکستان کے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والوں کیلئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح اور بھلائی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی انقلابی سوچ سے رہنمائی لیتے ہوئے عوام کی تقدیر بدلیں گے،فلاح اور خیر خواہی کے لئے خدمات سرانجام دینا ترجیحات میں اولین ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والے افراد کے لئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی، جس سے بے گھر افراد کو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا۔عثمان بزدار نے کہا کہ سڑکوں پر سونے والے افراد کو چھت اور کھانا فراہم کر کے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے، سابق ادوار میں معاشرے کے پسے ہوئے افراد کے لئے صلہ رحمی کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔وزیر اعظم عمران خان کی انقلابی سوچ سے رہنمائی لیتے ہوئے عوام کی تقدیر بدلیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی فلاح اور خیر خواہی کے لئے خدمات سرانجام دینا ترجیحات میں اولین ہے، وزیر اعظم عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح اور بھلائی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب نے دعوی کیا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی انقلابی سوچ سے رہنمائی لیتے ہوئے عوام کی تقدیر بدلیں گے۔