ناروے کا پاکستان،بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات پرزور

2019-01-08 17:12:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ناروے کی وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کریں کیونکہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، دونوں ملکوں کو اپنے فوجی اخراجات کو کم کرنا چاہیے اور صحت اور تعلیم جیسے دیگر شعبوں میں ترقی کے فروغ کے لئے مزید کام کرنا چاہیے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسا خطہ جہاں تنازعہ ہو وہاں فریقین کے درمیان اچھے اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے۔ گزشتہ سال ناروے کے سابق وزیر اعظم کے دورہ جموں و کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے مز سولبرگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ خواتین اور بچوں کو امن عمل میں شامل کرکے اور علاقے میں امن قائم کرکے حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ناروے کی حکومت کی ثالثی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت دلچسپی ظاہر کریں تو ناروے ایسا طریقہ کار پیش کرسکتا ہے جو وہ اس طرح کے مسائل کے حل کے لئے دنیا کے دیگر خطوں میں پیش کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو اپنے فوجی اخراجات کو کم کرنا چاہیے اور صحت اور تعلیم جیسے دیگر شعبوں میں ترقی کے فروغ کے لئے مزید کام کرنا چاہیے۔


شیئر

Related stories