دپیکا پڈوکون 2018کی سب سے زیادہ اسٹائلش دلہن قرار

2019-01-10 16:57:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بالی ووڈ کی خبروں پر چھائی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے 2018کی سب سے زیادہ اسٹائلش دلہن کا اعزازاپنے نام کرلیا۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا فیشن اینڈ بیوٹی نے ٹوئٹرپرسال 2018 کی سب سے زیادہ اسٹائلش دلہن کے حوالے سے ایک پول کرایا جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، ایشا امبانی اورسونم کپور شامل تھیں۔دپیکا پڈوکون کو سب سے زیادہ 55 فیصد ووٹ ملے اور وہ 2018 کی موسٹ اسٹائلش دلہن قرار پائیں، دپیکا کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کودوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 18 فیصد ووٹ ملے، تیسرے نمبر پر 16 فیصد ووٹوں کے ساتھ ایشا امبانی رہیں جب کہ چوتھے نمبر پر اداکارہ سونم کپور کو 11 فیصد ووٹ ملے۔ واضح رہے گزشتہ برس بالی ووڈ کی ناموراداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھیں جن میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، سونم کپور، نیہا دھوپیا اوربھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی شامل ہیں۔


شیئر

Related stories