صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بلتستان یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات میں گفتگو

2019-01-10 16:58:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا راز معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پوشیدہ ہے۔تعلیم اور صحت ہی لوگوں کو غربت سے نکال سکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ طلباء اور یونیورسٹیاں مصنوعی زہانت پر عبور حاصل کرنے پر توجہ دیں۔ کراچی میں صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت کا اجراء کردیا گیا ہے۔ جلد دوسرے شہروں میں بھی اقدام شروع کردیا جائے گا۔ جمعرات کو بلتستان یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کا راز معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پوشیدہ ہے۔ تعلیم اور صحت ہی لوگوں کو غربت سے نکال سکتی ہے۔ گلگت بلتستان خوبصورت اور اہم ترین علاقہ ہے۔ یونیورسٹیاں طلباء کو نئے ابھرنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائیں۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے طلباء اور یونیورسٹیاں مصنوعی زہانت پر عبور حاصل کرنے پر توجہ دیں۔ کراچی میں صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت کا اجراء کردیا گیا ہے۔ جلد دوسرے شہروں میں بھی اقدام شروع کردیا جائے گا۔ اگلے پانچ سال میں اس شعبے کی برآمدات کو کئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔


شیئر

Related stories