پاکستان آئی ایم ایف سے رجوع کیے بغیر معیشت کی صورتحال بہتر بنا سکتا ہے، وزیر خزانہ اسدعمر

2019-01-11 18:43:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ پاکستان قرض کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کئے بغیر اپنے مالیاتی خسارے میں کمی اورمعیشت کی صورتحال کو بہتربناسکتاہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لئے سعودی عرب کامالیاتی پیکج غیرمشروط اور تین فیصد کی انتہائی کم شرح منافع پرہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ گزشتہ ماہ ملکی برآمدات کے حجم میں واضح اضافہ دیکھاگیا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ حکومت کم آمدنی والے افراد کے لئے بجلی اورگیس کے نرخوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔


شیئر

Related stories