آپریشن ردالفساد ، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

2019-01-11 18:44:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں جاری ہے، آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے قلات،خاران اورمائی وند میں مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تلاشی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمدہوا، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں،گرنیڈ،مائنز،آر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں جبکہ مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے۔


شیئر

Related stories