وزیراعظم کا بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ

2019-01-16 18:47:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی۔ پانی، صحت، زراعت اور تعلیم سمیت بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ پانی، زراعت،تعلیم اور صحت سمیت بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لئے ابتدائی طور پر نیشنل ایکشن پلان بنے گا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان میں تمام سیاسی جماعتوںکو نمائندگی دی جائے گی اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے وزیراعظم عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک دیدیا ہے۔


شیئر

Related stories