سانحہ ساہیوال پرعوام کا غم وغصہ جائز، ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے گی،پاکستانی وزیراعظم عمران خان
2019-01-21 16:56:06
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر عوام کے غم و غصے کو جائز قرار دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے گی، قطر سے واپسی پر پنجاب پولیس میں اصلاحات کا عمل شروع کروں گا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ میرے دورہ قطر سے واپسی پر نہ صرف واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لینے کے بعد اس میں اصلاحات کا عمل بھی شروع کروں گا۔