پاکستانی وزیر اعظم عمران خان عالمی سوچ کے رہنما ئو ں اور عوامی دانشوروں کی فہرست میں شامل

2019-01-21 16:58:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی جریدے فارن پالیسی نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو عالمی سوچ کے رہنماوں اور عوامی دانشوروں کی فہرست میں شامل کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے فارن پالیسی نے 2019 کے گلوبل تھنکرز کی فہرست جاری کردی، جس میں وزیر اعظم عمران خان کو عالمی سوچ کے رہنماوں اور عوامی دانشوروں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔عالمی جریدہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے جبکہ ان کو مالی اور قرضوں کے بحران کا سامنا کرنا پڑا۔گلوبل تھنکرز کی فہرست میں بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی ، ایمازون کے سی ای او جیف بزونز ، علی بابا کے سربراہ جیک ما بھی شامل ہیں ، جبکہ مکمل فہرست (آج)منگل کو جاری کی جائے گی۔خیال رہے فارن پالیسی میگزین کی یہ فہرست ہر سال جاری کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر سے ان بڑی بڑی شخصیات کو منتخب کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں جدوجہد کی اور ان کی سوچ عالمی کمیونٹی کومتاثر کرنے اور ان میں تبدیلی کا سبب بنی۔


شیئر

Related stories