پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

2019-01-22 16:46:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے قطرکے وزیراعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے دوحہ میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصا اقتصادی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ قطری وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا۔ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرپٹرولیم غلام سرورخان، وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق دائود، سیدذوالفقارعباس بخاری، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف، توانائی کے بارے میں ٹاسک فورس کے چیئرمین نویدبابر، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اورقطر میں پاکستان کے سفیرسیداحسن رضاشاہ بھی موجودتھے۔


شیئر

Related stories