پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ،پائلٹ شہید

2019-01-23 17:26:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا' حادثے میں پاک فضائیہ کا پائلٹ شہید ہوگیا' حادثے کی تحقیقات کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دیدیا گیا۔ بدھ کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف سیون پی جی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ ایف سیون پی جی طیارہ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا۔ حادثے میں پاک فضائیہ کا پائلٹ شہید ہوگیا۔ حادثے کی تحقیقات کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دیدیا گیا ہے۔ بورڈ آف انکوائری حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کرے گا۔


شیئر

Related stories