حکومت ملک کو مشکلات سے نکال کرمعاشی ترقی یقینی بنائے گی ، پاکستانی وزیراعظم عمران خان

2019-01-23 17:27:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ان کی حکومت ملک کو مشکلات سے نکال کر معاشی ترقی اور گرین پاسپورٹ کی قدریقینی بنائے گی۔انہوں نے دوحہ میں مقیم پاکستانیوں کے خطاب کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک سے اپنے اہلخانہ اور ملک کے لئے خدمات انجام دینے کی وجہ سے ملک کااثاثہ قراردیا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالامال ہے جہاں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ٹیکس کامنصفانہ نظام یقینی بنانے کے لئے ٹیکسوں کی تعدادچھتیس سے کم کرکے سولہ کردی ہے۔بدعنوانی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ یہ پہلی حکومت ہے کہ جس کے پہلے پانچ ماہ کے دوران بدعنوانی کاکوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ساحلی علاقوں بلندوبالاچوٹیوں اور تاریخی اورمذہبی مقامات کی بدولت سیاحت کے وسیع امکانا ت موجود ہیں جس کے ذریعے ہم بڑے پیمانے پر زرمبادلہ کماسکتے ہیں۔


شیئر

Related stories