پاکستان کا سارک ملکوں پر خوراک کی کمی کے مسئلے کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور

2019-01-23 17:27:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراکصاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے سارک ملکوں پر خطے میں بھوک، غربت اورخوراک کی کمی کے مسئلے کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں شروع کرنے پرزوردیاہے۔اسلام آباد میں سارک کے دسویں فوڈ بنک بورڈ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سارک ممالک کی ثقافت، خوراک اور ماحول میں مماثلت پائی جاتی ہے۔وفاقی وزیرنے موسمیاتی تبدیلی جیسے علاقائی سطح کے مسائل سے نمٹنے اور خطے میں خوراک سے متعلق مصنوعات کی رسد کوفروغ دینے پرتوجہ دینے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے علاقائی فوڈبنک کے لئے پاکستان کی شراکت داری کوچالیس ہزارمیٹرک ٹن سے اسی ہزارمیٹرک ٹن تک بڑھانے کابھی اعلان کیا۔


شیئر

Related stories