فرانس پشاور میں بس ٹرانزٹ راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے تیرہ کروڑیوروفراہم کریگا

2019-01-23 17:28:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

فرانس پشاور میں بس ٹرانزٹ راہداری منصوبے کی تکمیل کے لئے تیرہ کروڑیوروفراہم کریگا۔اقتصادی امورڈویژن کے سیکرٹری نوراحمد،فرانس کے سفیرMarc Baretyاور فرانس کے ترقیاتی ادارے کے کنٹری ڈائریکٹرJacky Amprouنے اسلام آباد میں قرضے کی سہولت فراہم کرنے کے معاہدے پردستخط کئے۔منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت چھیاسٹھ ارب روپے ہے اوراس منصوبے کے ذریعے اربن ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں مددملے گی۔

شیئر

Related stories