سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں،وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر

2019-01-28 18:35:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں، اسپیشل اکنامک زونزفعال بنانے کا ایجنڈا ای سی سی میں شامل ہے،ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ٹا پ ٹیکس پیئرزکی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ٹیکس کی اسکیم پورے پاکستان میں کی جائے گی، کپاس پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کاٹن کی پیداوارمیں کمی پاکستان کا معاشی قتل ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری معیشت میں اہم کردار رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری کا روزگارفراہم کرنے میں اہم کردارہوتا ہے، صوبے کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے لیے بہترکام کرسکتے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں، موجودہ اکنامک زونزکی بہتری کے لیے بھی کام کرنا ترجیح ہے، اسپیشل اکنامک زونزفعال بنانے کا ایجنڈا ای سی سی میں شامل ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کوآسان بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2019 کا ٹیکس جمع کرانے کا طریقہ بہت آسان بنا دیا جائے گا، ٹیکس جمع کرانے کا آسان طریقہ ایف بی آرچیئرمین کی ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹاپ ٹیکس پیئرزکی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ٹیکس کی اسکیم پورے پاکستان میں کی جائے گی۔اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس کی اسکیم پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں کی گئی ہے، ٹیکس کی کامیابی کا دارومدارٹیکس محصولات میں اضافے اورکاروباری طبقے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کاٹن کی پیداوارمیں کمی پاکستان کا معاشی قتل ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ رواں سال کے لیے کاٹن کی حکمت عملی ای سی سی ایجنڈے میں شامل ہے، حکمت عملی ترتیب دینے میں وفاق اورصوبے مل کرکام کریں گے۔


شیئر

Related stories