افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے پر ٹرمپ پاکستان کے معترف ہیں ، فواد چوہدری

2019-01-28 18:36:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں، صدر ٹرمپ نے پاکستان سے متعلق پالیسی تبدیل کرلی، افغانستان میں امن و استحکام صرف امریکا نہیں بلکہ پاکستان کے بھی بہترین مفاد میں ہے، ۔ دبئی گلف نیوز کو انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغان امن مذاکرات میں منصفانہ طور پر اعلی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور ہمیں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتنے خوش ہیں کہ انہوں پاکستان کے لیے اپنی پالیسی کا جائزہ لے کر اسے تبدیل کیا ہے۔انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے اس حوالے سے گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایف ٹی اے کے بارے میں علم ہے لیکن اس مرحلے پر میں اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام صرف امریکا نہیں بلکہ پاکستان کے بھی بہترین مفاد میں ہے۔رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کا شیڈول آئندہ چند روز میں طے کیا جائے گا، جس کے بعد طالبان، افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کریں گے۔انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات افغان امن مذاکرات کے بعد ممکن ہے۔


شیئر

Related stories