وزیر اعظم عمران خان کی طوورخم سرحد چوبیس گھنٹے کھلی رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت
2019-01-29 16:38:46
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کے متعلقہ اداروں کواگلے چھ ماہ میں طورخم سرحدچوبیس گھنٹے کھلی رکھنے کیلئے ضروری انتظامات کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ قدم دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور دونوں برادر ملکوں کے عوام کے درمیان رابطے بڑھانے کے لئے اہم ہوگا۔