چینی کمپنی کا پنجاب کے بڑے شہروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا منصوبہ

2019-01-29 16:42:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمپنی کا پنجاب کے بڑے شہروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا منصوبہ

چینی کمپنی کا پنجاب کے بڑے شہروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا منصوبہ

چینی کمپنی نے پنجاب کے بڑے شہروں میں استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، پلانٹس لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا کے اضلاع میں لگائے جائیں گے جبکہ پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ دریا ئو ں اور نہروں کے پانی کو بھی قابل استعمال بنایا جائے گا، پانی کا ضیاع ہر حال میں روکنا ہوگا ورنہ مستقبل مخدوش ہے، ماضی کی حکومتوں نے پانی کی حفاظت کے لیے بھی کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واٹر ٹریٹمنٹ کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے لیے چینی کمپنی کے وفد نے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چینی کمپنی شانکسی کے پروجیکٹ مینیجر جیمز لیو نے علیم خان کو تفصیلی بریفنگ دی۔کمپنی کے ڈائریکٹر لی لائی نے سینئر وزیر کو اپنے منصوبے سے آگاہ کیا۔چینی کمپنی پنجاب میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے لیے سرمایہ کاری کرے گی۔ استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے پلانٹس لگائے جائیں گے۔ یہ پلانٹس لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا کے اضلاع میں لگائے جائیں گے۔ملاقات کے دوران علیم خان نے کہا کہ دریاں اور نہروں کے پانی کو بھی قابل استعمال بنایا جائے گا، پانی کا ضیاع ہر حال میں روکنا ہوگا ورنہ مستقبل مخدوش ہے، ماضی کی حکومتوں نے پانی کی حفاظت کے لیے بھی کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واٹر ٹریٹمنٹ کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرے گی، غیر ملکی کمپنیوں سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت معاہدے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ کے لیے عالمی معیار کو پیش نظر رکھا جائے گا، صوبے بھر میں پانی کے شعبے میں کام کرنے کے وسیع مواقع ہیں۔سینئر وزیر نے چینی کمپنیوں کو شفاف ڈیل اور بہترین ورکنگ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور کی طرح کمیشن یا کرپشن مافیا کام نہیں کرے گا۔


شیئر

Related stories