وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی سے یو این ڈی پی کے ریزیڈینٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات

2019-01-30 18:48:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ یو این ڈی پی پاکستان میں قابل تحسین کام کر رہی ہے، حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے،پبلک سیکٹر میں اصلاحات سے اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے یو این ڈی پی کے پاکستان میں ریزیڈینٹ کوآرڈینیٹر نیل بھونے نے ملاقات کی جس میںسماجی و اقتصادی ترقی، گورننس اصلاحات کیلئے یو این ڈی پی کی حمایت اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے عالمی ایجنڈے کے حصول پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر مخدوم خسرو بختیار نے کہا یو این ڈی پی پاکستان میں قابل تحسین کام کر رہی ہے۔ حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ پبلک سیکٹر میں اصلاحات سے اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔


شیئر

Related stories