سا ئو تھ افریقہ میں ڈیمز فنڈ ریزنگ مہم میں وزیر اعظم کا دستخط شدہ بیٹ اور گیند نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا
سا ئو تھ افریقہ میں ڈیمز فنڈ ریزنگ کا ایونٹ چار فروری کو منعقد ہو گا ، ایونٹ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ اور گیند بھی نیلامی کے لئے پیش کی جائے گی،ایونٹ میں فیصل جاوید خان خصوصی شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کے مطابق سا ئو تھ افریقہ میں مقیم پاکستانی تیار ہو جائیں ،پی ٹی ای کے زیر اہتمام سا ئو تھ افریقہ سینچورین شہر پرٹوریا میں ڈیمز فنڈ ریزنگ کا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے - چار فروری کو ہونے والے اس ایونٹ میں فیصل جاوید خان خصوصی شرکت کریں گے - فیصل جاوید نے اس ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی دعوت دی ہے - حالیہ دورے پر سا ئو تھ افریقہ میں موجود پاکستان کے کپتان شعیب ملک سمیت دیگر کھلاڑی بھی اس ایونٹ کی زینت بنیں گے ،تحریک انصاف سا ئو تھ افریقہ کے صدر زاہد افضل نے تیاریاں مکمل کر لیں - ایونٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ اور گیند بھی نیلامی کے لئے پیش کی جائے گی ،کپتان شعیب ملک کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ، حسن علی، شاداب خان، امام الحق ، عثمان شنواری اور دیگر شامل ہیں -فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا جذبہ قبل تحسین ہے - ا ب تک ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑ کر حصہ ڈالا - ساتھ افریقہ میں بڑھی تعداد میں پاکستانی بستے ہیں - سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کی کال پر بھرپورحصہ ڈالیں - وہ وقت دور نہیں جب ہم پاکستان میں پانی کے بحران پرانشاللہ قابو پا لیں گے ۔