وزارت صحت اور اسٹیٹ لائف میں صحت سہولت پروگرام کے معاہدے پر دستخط

2019-01-30 18:49:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کی وزارت صحت اور اسٹیٹ لائف میں صحت سہولت پروگرام کے معاہدے پر دستخط ہوئے،صحت انصاف کارڈ سے غریب افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ سہولتوں میں دل کا آپریشن' سٹنٹس' کیمو تھراپی' ریڈیو تھراپی' ڈائیلاسز اور میٹرنٹی سروسز شامل ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھادیا گیا ہے۔ صحت انصاف کارڈز پنجاب' سندھ اور بلوچستان میں دیئے جائیں گے۔ آزاد کشمیر' گلگت بلتستان اور قبائلی اضلاع میں بھی صحت کارڈز دیں گے۔ سکیم سے تقریباً9کروڑ افراد اپنا مفت علاج کراسکیں گے۔ بڑھتی غربت کی وجوہات میں سے صحت پر غیر معمولی اخراجات بھی شامل ہیں۔ صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔


شیئر

Related stories