بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردارادا کررہے ہیں، وزیرخارجہ

2019-02-01 19:03:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت قوم سے کئے گئے وعدے کے مطابق تبدیلی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ اومان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت دانشمندانہ اقتصادی اقدامات کی بدولت ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرے گی۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بنکوں کے ذریعے ترسیلات زر بھجوا کر ملکی ترقی میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔شاہ محمودقریشی نے یقین ظاہر کیاکہ ہم پانچ برسوں میں پاکستان کو خوشحال ترقی یافتہ اورمستحکم ملک بنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی پالیسی پرروشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں طالبان اورامریکہ کے درمیان مذاکرات میں تعاون کے ذریعے وہاں ا من اوراستحکام کے قیام میں قابل ستائش کردارادا کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

شیئر

Related stories