اب پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں گے، سر نہیں جھکائیں گے،شہریار آفریدی
پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف دشمن کے حربے ناکام بنانے پر قوم کے سپوت ستائش کے قابل ہیں، اب پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں گے، سر نہیں جھکائیں گے،عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں،چین ہمارا سچا اور بہترین دوست ہے، چین سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نیکہا کہ دنیا کو پیغام دینا ہے پاکستانی قوم ایک ذمہ دار قوم ہے، چین ہمارا سچا اور بہترین دوست ہے، چین سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بہترین ترقیاتی کام ہوں گے۔ فاٹا کا پختونخواہ میں انضمام ترقی کی راہیں کھولے گا،سیاحت کے فروغ کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف اور امن ہمارا مقصد ہے، انتہا پسندی اور تنگ نظری کا خاتمہ کردیا ہے،پاکستان کی پوری دنیا عزت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑی، عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ دشمنوں نے پاکستانیوں کو آپس میں لڑانے کے لیے حربے استعمال کیے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے حربے ناکام بنانے پر قوم کے سپوت ستائش کے قابل ہیں، پاکستانیوں جاگ جا اور دشمن کو بتا دو کہ ہم متحد ہیں۔ اب پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں گے، سر نہیں جھکائیں گے۔اس سے قبل وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ جب تک اکٹھے نہیں ہوں گے دشمن ہم پر حملہ کرتا رہے گا، منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارے کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ صرف اسلام آباد ہی نہیں پوری دنیا کے لیے مثال بنانی ہے، دنیا کو بتانا ہے ہم نے ملک کے لیے کئی قربانیاں دی ہیں۔