ریاست مدینہ کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کو حج مفت کرائیں' وفاقی وزیر مذہبی امور

2019-02-01 19:04:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مدینہ ریاست کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کو حج مفت کرائیں' ہر حج تاریخ کا مہنگا ترین حج ہوتا ہے' وزارت مذہبی امور کی خواہش تھی کہ حج پر سبسڈی دی جائے' اخراجات میں اضافے کے باعث حج اخراجات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ ریاست بنانے کا مقصد خوشیاں دینا اور فلاحی ریاست بنانا ہے مدینہ ریاست کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کو حج مفت کرائیں۔ ہر حج تاریخ کا مہنگا ترین حج ہوتا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی خواہش تھی کہ حج پر سبسڈی دی جائے۔ اخراجات میں اضافے کے باعث حج اخراجات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس سے ناراض ہو کر نہیں کسی کو فون کرنے کے لئے نکلا تھا جس کے پاس پیسے ہوں اور فرض ہو وہ حج کرے گا۔

شیئر

Related stories