پاکستانی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا چین کے نئے روایتی سال پر مبارکباد کا پیغام
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے چین کے نئے روایتی سال پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے،چین پاکستان کامخلص دوست ہے ،مشکل کی ہرگھڑی میں ساتھ نبھایاہے،دونوں ملک عالمی امور،امن پسندی اور باہمی احترام پریکساں موقف رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے چین کے نئے روایتی سال پر چینی صدر اور چینی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے، چین پاکستان کامخلص دوست ہے مشکل کی ہرگھڑی میں ساتھ نبھایاہے۔حکومت بھی ترقی کے چینی ماڈل سے سیکھ کرآگے بڑھ رہی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ حکومت بھی ترقی کے چینی ماڈل سے سیکھ کرآگے بڑ ھ رہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی واقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی، دونوں ملک عالمی امور،امن پسندی اور باہمی احترام پریکساں موقف رکھتے ہیں