گاڑی کے نیچے آ کر بلی ہلاک، عدالت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
2019-02-08 17:36:58
کراچی(آئی این پی ) کراچی میں شہری نے اپنی بلی کے گاڑی کی زد میں آکر مرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا، عدالت نے مقدمہدرج کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک شخص کی پالتو بلی ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی۔بلی کی موت کے بعد شہری نے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں شہری نے کہا کہ واقعہ ڈیفنس فیز 8 درخشاں تھانے کی حدود میں یکم فروری کو پیش آیا۔درخواست میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں بے زبان جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے، یہاں کی پولیس اور عدالت بھی جانوروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔سٹی کورٹ نے بلی کی موت کی ذمہ دار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔