پاکستانی وزیر اعظم نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی

2019-02-11 11:31:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وزیر اعظم نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی

پاکستانی وزیر اعظم نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی

پاکستانی وزیرا عظم عمران خان نے دس تاریخ کو متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ساتویں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے مالیاتی خسارے میں کمی ہو رہی ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے جامع اقتصادی اصلاحات کی منصوبہ بندی کی ہے اور سیاحتی منڈی کو کھول دیا جائے گا۔

تین روزہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ دس تاریخ کو دبئی میں شروع ہوئی۔ایک سو چالیس ممالک ،علاقوں اور عالمی تنظیموں کے چار ہزار سے زائد مندوبین نے سمٹ میں شرکت کی۔سمٹ میں عالمی انتظام کی بہتری ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے،مصنوعی ذہانت کےاستعمال ، بنی نوع انسان کے مستقبل کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے کردار سمیت دیگر موضوعات پر بحث کی جائے گی۔

عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں مستقبل کے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید پائیدار ترقی اور اشتراک کی اپیل کی۔


شیئر

Related stories