پاکستان میں نامزد افغان سفیر شکراللہ عاطف مشال کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

2019-02-12 17:25:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکسان کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان دیکھنے کا خواں ہے، پاکستان خطے اور عالمی پارٹنرز کے ساتھ مل کر افغانستان میں پائیدارامن کے قیام کے لیے کو شاں ہے،پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، پاک افغان تجارت کے باعث دونوں ملکوں کو فوائد حاصل ہونگے، پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کاخواں ہے جبکہ افغان سفیر شکراللہ عاطف مشال نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے، پا کستان نے افغان مہاجرین کی جس طرح مہمان نوازی کی ہے وہ قابلِ ستائش ہے، افغانی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ محبت اور خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں ۔ منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں نامزد افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مشال نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا پا کستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں،سرحد کی دونوں جانب کی عوام کے درمیان محبت اور باہمی احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے، پاکستان ایک پر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان دیکھنے کا خواں ہے، اسد قیصر نے کہا پر امن اور مستحکم افغانستان خطے کے امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان خطے اور عالمی پارٹنرز کے ساتھ مل کر افغانستان میں پائیدارامن کے قیام کے لیے کو شاں ہے،پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،پاک افغان تجارت کے باعث دونوں ملکوں کو فوائد حاصل ہونگے،پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اسد قیصر نے کہا پاکستان افغانستان کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کاخواں ہے اور خطے کے امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں نامزد افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مشال نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے، پا کستان نے افغان مہاجرین کی جس طرح مہمان نوازی کی ہے وہ قابلِ ستائش ہے، افغانی سفیر نے کہا افغانستان خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، افغانستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی شعبوں سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواں ہے، انہوںنے کہا افغانی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ محبت اور خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں ۔

شیئر

Related stories