ملکی نظام میں بہتری سے معاشی صورت حال بہترہوگی ،جام کمال

2019-02-12 17:26:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ نظام میں بہتری آئے گی تواداروں کی کارکردگی بھی بہترہوگی، بلوچستان گزشتہ 20 برسوں سے بدانتظامی کا شکار رہا ہے، عوام کی توقع ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام ہوں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آن لائن ٹیکس کلیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ملک مشکل معاشی صورت حال کا شکارہے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ نظام میں بہتری آئے گی توادارے بھی بہترین کام کریں گے، ملکی نظام بہتربنانے سے معاشی صورت حال بہترہوگی۔جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان گزشتہ 20 برسوں سے بدانتظامی کا شکار رہا ہے، عوام کی توقع ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام ہوں۔

شیئر

Related stories