نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، ملیحہ لودھی

2019-02-15 19:28:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان حکومت کا مقصد سماجی ترقی سے عوام کا معیارزندگی بہتربنانا ہے، نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، نوجوان آبادی پرتوجہ دے کرروشن مستقبل کی بنیاد ڈال سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سماجی ترقی کے کمیشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت پرتوجہ دے کرہی دیرپا مساوی ترقی کا حصول ممکن ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ صحت کارڈ کے اجرا سے غریب گھرانوں کے لیے علاج کا حصول آسان ہوجائے گا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، نوجوان آبادی پرتوجہ دے کرروشن مستقبل کی بنیاد ڈال سکتے ہیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان حکومت کا مقصد سماجی ترقی سے عوام کا معیار زندگی بہتربنانا ہے۔

شیئر

Related stories