پاک بحریہ نے سمندرسے تقریبا 20 ملین روپے کی شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی

2019-02-15 19:30:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندرسے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی،پکڑی جانے والی کھیپ کی مالیت تقریبا 20 ملین روپے ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندرسے شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ شراب کی یہ کھیپ سمندر کے ذریعے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی، پکڑی جانے والی کھیپ کی مالیت تقریبا 20 ملین روپے ہے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی کے لئے کھیپ کو پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا اور پاک بحریہ سمندر میں امن واستحکام کے قیام کے لیے پرعزم اورہرلمحہ تیارہے۔

شیئر

Related stories